نائب صدرمحمد حامد انصاری کا دورۂ آرمینیا ، قیادت سے بات چیت ، تین معاہدوں پر دستخط

یراوان(آرمینیا)۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ، آرمینیا کو سیٹلائیٹ کی تیاری اور ریموٹ سنسنگ اور آرمینیائی سائنس دانوں کو تربیت دے گا۔ اس سلسلے میں باہمی تعاون میں اضافہ کے تین معاہدات پر دستخط ہوئے۔ نائب صدر نے آرمینیا کی اعلیٰ سطحی قیادت بشمول صدر ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے سلسلے میں تضاد بیانی ممکن نہیں ہے۔ عالمی برادری کو بیک آواز دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہئے۔ دونوں ممالک نے عوام سے عوام کے روابط میں اضافہ کیلئے ویزا نظام کی برخاستگی سے بھی اتفاق کیا۔ نشریات اور صنعت فلم سازی ، شعبہ زراعت میں بھی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ عنقریب ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔