نئی دہلی۔سینئر ائی پی ایس افیسر وائی سی مودی جو سال2002کے فسادات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ایس ائی ٹی کے رکن بھی تھے اور اب پیر کے روزانہیں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کا سربراہ بنادیاگیا ہے۔ مذکورہ تحقیقاتی ادارہ کاکام دہشت گردی اور دہشت گردوں کو فراہم کئے جانے والے فنڈز کی جانکاری حاصل کرنا ہے۔
تقرر عمل میں لانے والی کابینہ کی کمیٹی نے این ائی اے کے ڈائرکٹر جنرل کے طور پر مودی کے نام کو منظوردی دیدی ہے ‘ اس ضمن میں محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ ( ڈی او پی ٹی) نے احکامات بھی جاری کردئے ہیں۔
ایک اور سینئر ائی پی ایس افیسر رجنی کانت مشرا کو بھی شستر سیما بل( ایس ایس بی)کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیاگیا ہے۔مذکورہ احکامات کے مطابق مودی اس پوسٹ پر31مئی سال2021تک برقرار رہیں گے۔
اے سی سی نے اس بات کو بھی منظوری دیدی ہے کہ مودی کو این ائی اے میں ( او ایس ڈی) کے طور پر فوری عمل کے ساتھ تقرر عمل میں لائے جائے۔
مودی 1984بیاچ میں آسام ‘ میگھالیہ کیڈر کے ائی اے ایس افیسر ہیں وہ فی الحال سی بی ائی کے اسپیشل ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اکٹوبر 30کو موجودہ سربراہ کی معیاد مکمل ہوجائے گی جس کے بعد مودی اس عہدے کا جائزہ لیں گے۔