نئی دہلی: پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز دسویں جماعت کے ایک طالب علم کو اس کے ساتھ نے چھوٹی سے بحث کے بعد چاقوسے وار کرکے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق مشرقی دہلی کے شکر پور علاقے میں واقع ریلوے لائن کے پاس یہ واقعہ پیش آیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس ( ایسٹ) اوم ویر سنگھ نے ائی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سکول مہلوک طالب کی کچھ تکرارہوئی اور جب وہ اسکول سے واپس آرہا تب نابالغ ملزم جوراستے میں گھریلوچاقوکے ساتھ اس کا انتظار کررہا تھا اپنے دوسری ساتھیوں کی مدد سے متوفی طالب علم کو جکڑ مذکورہ چاقوسے اس پر کئے وار کئے۔
افیسر نے بتایا کہ زخمی لڑکے کو اسپتال لے جایا گیاجہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا۔ دو اور طلبہ بھی اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔افیسر نے مزیدکہاکہ ملزم نابالغ ہونے کی وجہہ سے اسے جوینائل سنٹر منتقل کردیاگیا ہے
IANS