ممبئی : بالی ووڈ اداکار آلوک ناتھ پر لگے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد انہیں سنی اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن (سنٹا ) سے باہر کردیاگیا۔ اس ایسوسی ایشن نے الوک ناتھ سے ٹوئیٹر کے ذریعہ اظہار لاتعلقی کیا ۔ سنٹا نے اپنے بیان میں لکھا کہ الوک ناتھ پر لگے جنسی ہراساں اور تشدد کے الزامات کے بعد سنٹا کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ الوک ناتھ کو اب مزید اس ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ہدایت کار ونتا نندا نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ الوک ناتھ پر ان کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ وتنا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایک تقریب کے دوران انہیں بے ہوش کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ان کے ساتھ عصمت کے ساتھ کھیلا گیا۔ البتہ الوک ناتھ نے ان الزامات کو قبول بھی کرنے تیار نہیں اور مسترد کرنے بھی تیار نہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ میں ان الزامات کو سچا مانوں گا اور نہ انہیں جھوٹ قرار دوں گا ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ونتا نندا کی ریپ ہوا ہوگا لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔ ‘‘ الوک ناتھ کی اہلیہ اشو ناتھ نے اپنے شوہر پر ریپ کے الزامات کو بے بنیاد قرارہوئے ونتا نندا کے خلاف ممبئی عدالت میں ان کے خلاف درخواست دائر کی ہے ۔
In view of the various allegations of sexual harassment and misconduct against Mr. Alok Nath, after due diligence and consideration, the Exec. Committee of #cintaa has decided to expel him from the Association. @sushant_says @renukashahane @FIA_actors @sagaftra @RichaChadha pic.twitter.com/tcNgooWLW6
— CINTAA_Official (@CintaaOfficial) November 13, 2018