اسلام ااباد۔ پاکستان کے پنجاب میں 8سال کی معصوم زینب کی قتل کی عصمت دری اور پھر قتل کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے‘ تشدد کا بازار گرم ہے۔ ایک نیوز چینل کی اینکر نے عصمت دری کے احتجاج میں انوکھا انداز اختیار کیا۔
انہوں نے اپنی چھوٹی بچی کو گود میں لے اس دل دہلادینے والے واقعہ کی اینکرینگ کی ۔ نیوز پڑھنے کے دوران یہ بچی ان کی گود میں بیٹھی رہی۔
واضح ہوکہ کرن ناز ناک کی ایک اینکر جب اپنی بیٹی کو گود میں لے کر خبر پڑھ رہی تو انتہائی جذباتی نظر آرہی تھی اور اس اوقعہ سے کافی غم زدہ بھی دکھائی دے رہی تھیں۔ اپنے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کرن کہتی ہیں کہ آج میں کرن نازنہیں ہوں‘ میں ایک ماں ہوں۔
اس کے ساتھ انہوں نے ملک کے نظم ونسق اور عدلیہ پر سوال کھڑا کردیا۔ انہو ں نے کہاکہ آج کسی معصوم کا جنازہ نہیں اٹھا بلکہ پوری انسانیت کا جنازہ اٹھا ہے۔