ممبئی: شاہ رخ خان نے کی خواہش ہے کہ ان کے تینوں بچے‘ اریان‘ سوہانہ او رابرام تمام مذاہب کا احترام سیکھیں۔
عید کے موقع پر میڈیا کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مذہبی عقائدکے متعلق بات کی اور کہاکہ’’ میرا عقیدہ ہے کہ روایت اور مذاہب تمام بہت ذاتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں جو بچے بڑے ہورہے ہیں انہیں یہ سب خود سے سیکھنے کے لئے چھوڑ دینا چاہئے‘‘۔
اپنے بچپن سے جوانی کی طرف بڑھنے کی دنوں کی بات کرتے ہوئے ’رائیس‘ اداکارہ نے کہاکہ ’’ میرے والدین نے مجھے سب کچھ بتایا۔ وہ یہ رفیوجی کالونی تھی جہاں میں رہتا تھا۔ میرے والدین کی خوشی میںیکسانیت ہوتی جب میں رام لیلا یا عید کا جشن دیکھنے کے لئے جانے کو اسرار کرتا۔یہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعہ ہم دیگر مذاہب کا ذاتی طور پر احترام کرنا سیکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میرے بچے بھی ایسا ہی کریں گے۔
میرے یادیں اور میرے سونچ ان کے لئے یہی ہے!‘‘۔ شاہ رخ نے بتایا کہ وہ فی الحال مہابھارت پڑھ رہا ہے ‘ وہ کہانیں جو انہیں پسند ہیں اور وہ اس کو اب رام کو بھی سنارہے ہیں۔
Film hasn't gone for censor. When they (CBFC) will watch the film,they'll understand context& everything will be good: SRK #JabHarryMetSejal pic.twitter.com/7Tref4RvIL
— ANI (@ANI) June 26, 2017
مذکورہ 51سالہ اداکارہ کی نئی فلم جب ہیری میٹ سیجل ریلیز کے لئے تیار ہے۔یہ آنے والی فلم سنسر بورڈ کی راڈار میں اگئی ہے ۔ اس کی وجہہ فلم میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیاگیا جو فلم کے دوسرے چھوٹی ٹریلر میں استعمال کیاگیا ہے۔
اس کے متعلق بات کرتے ہوئے بالی وو ڈ بادشاہ نے کہاکہ’’ سنسر بورڈ نے پوری فلم نہیں دیکھی ہے۔
اگر بار و ہ فلم دیکھ لیں کوئی سین نکالنا یا ایڈیٹ کرنے کی گنجائش اب بھی باقی ہے‘ ہم اس کا خیال رکھیں گے۔ جب وہ مقصد سمجھ جائیں گے تو تب سب بہتر ہوجائے گا‘‘
Eid Mubarak! Thank you for making my day special. And thank you for joining me on this glorious journey of 25 years. Love you all… pic.twitter.com/QGPWFZ6hwK
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 26, 2017