میکسیکو میں طیارہ حادثہ ، 85افراد زخمی

میکسیکو سٹی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے ڈورانگو صوبے میں منگل کے روز ایرومیکسکو کا ایک ایمبرایر مسافر طیارہ پرواز کے فورا بعد گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از کم 85 افراد زخمی ہو گئے ۔زخمی افراد میں دو کی حالت نازک ہے ۔متعلقہ حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے ۔میکسکو کے مواصلات اور وزیر ٹرانسپورٹ جیرارڈو ر روئز ایسپارزا نے ٹویٹر پر لکھا کہ طیارے میں کل 97 مسافروں کے علاوہ عملے کے چار رکن بھی سوار تھے ۔ طیارہ مقامی وقت کے مطابق تقریبا 4 بجے حادثہ کا شکار ہوا۔ایرو میکسکو کے اس مسافر طیارے کا فلائٹ نمبر 2431 تھا جو ڈورانگو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی طرف جا رہا تھا۔