سری نگر : جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس شاہ فیصل نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ او ر پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کا ایک حصے بھارت کوبین الاقوامی سطح پر شرمسار کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پڑوسی ملک پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان مفاہمت اورتبدیلی کی بات کررہے ہیں ۔وہیں اس کے بر عکس بھارت میں بڑے منہ رکھنے والے ٹی وی چینلس اینکرز کی مسلسل کوشش ہے کہ دشمنی جاری رہے ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابات جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ عوام سے خطاب کے دوران ہندوستان سے امن و مفاہمت کی بات کی تھی ۔جس کو ہندستانی میڈیا نے غلط شبیہ سے نشر کررہا ہے ۔واضح رہے کہ شاہ فیصل نے ہندوستان میں عصمت ریزی کے اوقعات میں اضافہ پر ہندوستان کو ’’ ریپستان ‘‘ سے تعبیر کیا تھا ۔اس کے لئے ان کے خلاف تحقیقات کاحکم دیا گیا ہے۔