میڈیا کو ایوانکا نے عوام دشمن قرار نہیں دیا، غیرقانونی تارکین وطن اور
ان کے بچوں کے ساتھ رویہ پر ناراضگی کا اظہار
واشنگٹن ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایوانکا ٹرمپ، جو صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر اور قریبی مشیر ہیں، جمعرات کو کہا کہ وہ سب سے تنقید کی زد میں آنے والے قانون اور فیصلہ کو جو ان کے والد صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کیا ہے بشمول غیرقانونی مائگرنٹس خاندانوں کی اپنے بچوں سے علحدگی سے ناراض ہیں۔ علاوہ ازیں میڈیا کے رویہ سے بھی جو ان کے والد ڈونالڈ ٹرمپ پر صحافتی حملے کررہا ہے، اس سے بھی نالاں ہیں۔ سی ۔ اسپان (C-SPAN) کے ساتھ انٹرویو میں ایوانکا ٹرمپ نے اپنے شدید احساس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ خاندانوں کی علحدگی اور ماں باپ سے بچوں کی علحدگی کے سخت خلاف ہیں‘‘۔ ای ایف ای (Efe) نے یہ بات اپنی رپورٹ میں کہی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ’’ایوانکا‘‘ نے اس بات کو قبول کیا کہ ’’مائگریشن‘‘ کا معاملہ انتہائی مشکل اور نہایت عجیب و غریب ہے۔ ایوانکا نے مائگریٹیڈ والدین کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں جاری قوانین کا احترام کریں تاکہ ان کی اولاد کو بعدازاں مستقبل میں کوئی قانونی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ انہوں نے اپنے والد کے، اس ضمن میں غیرقانونی مائگریٹیڈ والدین اور ان کے بچوں کے ساتھ جاری رویہ پر انتہائی ناپسندیدگی ظاہر کی جس کی وجہ سے جعلی خبریں گشت کرنے لگیں اور عوام میں ’’صدر امریکہ‘‘ سے دشمنی کو رواج دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ دفتر صدر امریکہ ’’ایوانکا ٹرمپ‘‘ نے متذکرہ قانون کے متعلق کہا کہ ’’یہ کوئی آسان معاملات نہیں ہیں اورحقیقتاً نہایت سخت مسئلہ ہے جسے میں نے نہایت جذباتی انداز میں محسوس کیا ہے‘‘۔ علاوہ ازیں ایوانکا ٹرمپ اپنے والد ڈونالڈ ٹرمپ کے میڈیا کے خلاف دیئے گئے بیانات سے بھی متفق نہیں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا میڈیا عوام دشمن ہے تو انہوں نے کہا کہ نہیں، ایسی بات نہیں ہے جس کے بعد ٹرمپ نے بھی اپنی بات بدلتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کے خلاف نہیں ہیں بلکہ جعلی خبروں کے خلاف ہیں۔
ٹرمپ ۔ کم جونگ ملاقات ابھی نہیں : وائیٹ ہاؤس
واشنگٹن 03 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مابین مستقبل میں کسی طرح کی دوسری میٹنگ کا منصوبہ نہیں ہے لیکن صدر کی جانب سے بات چیت کے لئے راستے کھلے ہیں۔اس سے پہلے جمعرات کو مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے مسٹر کم جونگ کو 53۔1950کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی باقیات کو واپس کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا "میں بالکل بھی حیرت زدہ نہیں ہوں کہ آپ نے اس طرح کی کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ خط بھیجنے کے لئے شکریہ۔ مجھے آپ سے ملاقات کا انتظار رہے گا۔ "وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے پریس کانفرنس میں بتایا مسٹر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کے درمیان فی الحال کسی میٹنگ کے امکان سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا مسٹر ٹرمپ کی جانب سے یقیناً بات چیت کے لئے راستے کھلے ہیں اور مسٹر ٹرمپ جلد ہی مسٹر کم جونگ کے خط کا جواب دیں گے ۔