میٹرو ہمارا ہے ‘ ہمیں ہندی نہیں چاہئے: بنگلورو میں کارکنوں کا احتجاج

بنگلورو:موافق کنڈی تنظیم کرناٹک رکشانا ویدیکا( کے آر وی) نے جمعہ کے روز بی بی ایم پی( بروہاٹ بنگلورو مہانگر پالیکا) کے سامنے احتجاج دھرنا منظم کرتے ہوئے بورڈ ‘ سائن بورڈس اور ناموں کی تختیوں پر 70فیصدتحریری کنڈی ہونی چاہئے۔اس ضمن میں مذکورہ تنظیم کے کارکنوں نے میئر سٹی سے بھی تحریری نمائندگی کی ہے۔کنڈی تحریک کے حامی کارکن پروین شیٹی نے کہاکہ’’ ہمارا موقف صاف ہے۔

جب تم ہماری زمین او رپانی استعمال کرتے ہیں تو ہماری زمین کا احترام تم پر لازمی ہوجاتا ہے‘‘۔جولائی 19کو کے آروی کارکنوں نے مخالف ہندی احتجاج منظم کرتے ہوئے یشونت پور میٹر و اسٹیشن پر ہندی الفاظ کو سیاہی لگادی تھی۔مذکورہ تنظیم کے کارکنوں نے بیشتر تمام میٹرو اسٹیشن جس میں جیانگر‘ دیپانجلی نگر‘ میسورروڈ‘ یشونت پور اسٹیشن کے ہندی الفاظ کو سیاہی لگانے کاکام کیا ۔

قبل ازیں ہندی کے ساتھ ا نگریزی کو بھی موافق کنڈا کارکنوں کی برہمی کاسامنا کرنا پڑا تھا۔مخالف ہندی ٹوئٹر مہم کے بعد میٹرو اسٹیشن کے سائن بورڈس پر ہندی الفاظ کوجولائی 3کے روز ڈھانک دیاگیا ہے.۔ اس کے علاوہ ریاست کے نئے پرچم کے لئے ایک علیحدہ احتجاج بھی کیاجارہا ہے۔ وہیں پر دوسری جانب سے چیف منسٹر سدارامیا نئے پرچم کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں‘ مذکورہ کے آر وی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں قدیم پرچم کو ہی بحال رکھنا چاہئے۔