حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : میونسپل اڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ منسٹر مسٹر کے ٹی راما راؤ کی ہدایات پر حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ نے میٹرو ریل کے 24 اسٹیشن پر جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ پارکنگ کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے یہ سسٹم آئی ایس پی ایم ایس کے تحت بولی کے آخری مراحل میں ہے ۔ جو 30 کلو میٹر میاں پور ، امیر پیٹ اور ناگول کا احاطہ کرے گا ۔ ایچ ایم آر ایل منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ تین کمپنیاں اس بولی میں حصہ لی تھیں لیکن صرف مسرز روتی سلیوشن ، مسز اجائل پارکنگ سلیوشن پرائیوٹ لمٹیڈ کو ٹکنیکل امداد کے ساتھ اس پراجکٹ کے لیے قطعیت دی گئی ہے ۔ مسزز روتی سلیوشنس اس ورلڈ کلاس اسمارٹ پارکنگ کے قیام کے لیے آٹھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی اور ایچ ایم آر ایل کو 24 میٹرو اسٹیشن پر اس پارکنگ کو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال کے لیے سات کروڑ روپئے لائسنس فیس کے طور پر ادا کرے گی ۔ یہ تفصیلات مسٹر ریڈی نے آج فراہم کیں ۔۔