میوات کی بیٹی شبانہ نے ایم ڈی یو یونیورسٹی کے ایم اے اردو میں کیا ٹاپ ;ایم اے اردو کے پہلے سال کے نتینجے میں شبانہ نے 92 فیصدی نمبر حاصل کئے ہیں۔

یاسین میو ڈگری کالج(وائی ایم ڈی) نوح کی طالبہ شبانہ نے اپنے کالج اور والدین کا نام روشن کیا ہے۔ ایم اے (اردو) میں پڑھنے والی  طالبہ شبانی نے ایم ڈی یو یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے۔ حال ہی میں آئے ایم اے اردو کے پہلے سال کے نتینجے میں شبانہ نے 92 فیصدی نمبر حاصل کئے ہیں۔ شبانہ نے 500 میں سے 463 نمبر حاصل کئے ہیں۔ طالبہ شبانہ کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وائی ایم ڈی کالج کی طالبہ شبانہ نے بی اے بھی وائی ایم ڈی کالج سے کیا ہے۔ شبانہ پڑھائی میں کافی ہونہار ہیں۔ وائی ایم اڈی کالج مین ایم اے ارردو کے 14 طلبا ہیں۔ نوح کھنڈ کے کھیڑلا کے رہنے والےمقبول احمد کی صاحبزادی شبانہ پڑھائی میں شروع سے ہی کافی تیز تھیں۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ ‘ان کے اساتذہ کی رہنمائی کے تحت انہوں نے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس میں کالج انتطامیہ و والدین کا اہم ساتھ ملا ہے’۔