لاس اینجلس:مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے کہاکہ ان کے والد کا قتل کیاگیا ہے۔رولنگ اسٹون سے انٹرویوکے دوران ’کنگ آف پاپ‘ سے اپنے رشتہ کے متعلق پہلی باربات کرتے ہوئے پیرس نے کہاکہ جیکسن کی موت ایک ’’ منظم تھی‘‘
۔جیکسن کی موت کے لئے ڈاکٹر کنارڈ مورے کو سزاء ہوئی تھی‘ جس میں پروپوفول کی دوا زیادہ مقدار میں دئے جانے کی وجہہ سے موت پیش ائی ۔ پیرس کو یقین ہے کہ جیکسن کاقتل کیاگیاتھا۔پیرس نے کہاکہ ’’ حقیقت میں ‘ کیونکہ یہ واضح ہے۔
تمام تیراسی نشانہ پر ہیں۔یہ ایک مکمل سازشی عمل دیکھائی دے رہا ہے۔ مگر تمام حقیقی مداح اور گھروالے جانتے ہیں‘ یہ ایک منظم کام ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’’ لوگوں کی اکثریت‘‘چاہتے تھے کہ میرا باپ ہلاک ہوجائے۔پیرس نے کہاکہ وہ بدلہ چاہتی ہے یا پھر انصاف’’یقینا‘‘اس نے اپنی آنکھوں کو گھومتے ہوئے کہاکہ ’’ میں ضرور کرونگی‘مگر یہ ایک شطرنج کا کھیل ہے ۔
اور میں شطرنج کا کھیل صحیح سمت کھیلانا چاہوں گی۔ اور میں ابھی کے متعلق بتاسکتی ہوں۔‘‘اٹھارہ سالہ پیرس نے کہاکہ اس کے والداس بارے میں بات کرتے تھے۔
’’ انہوں اشاروں میںیہ بات بتائی تھی‘ اور کچھ نکات بھی واضح کئے تھے’’ یہ لوگ ایک دن مجھے ماردیں گے‘‘۔
انٹریو کے دوران پیرس نے یہ بھی کہاکہ اس کی کم عمری کے دوران نیور لینڈ رانچ میں‘ اس کے والد پر چھیڑچھاڑ کے لگے الزام کے متعلق ردعمل پیش کرتے ہوئے ‘ 50کی عمر میں جیکسن کی موت کو ان حالات کا ذمہ دار ٹھرایا۔
انہوں نے کہاکہ’ ’ کوئی نہیں میں اور میرے بھائی نے محسوس کیاہے کہ وہ ہمارے بستر پر جاکر سونے تک روشنی رہے۔