میرے دیش کے لئے رونے کا وقت ہے ۔ ابھیشار شرما

میرے دیش کے لئے رونے کا وقت ہے ۔ اب ایسا لگتا ہے کہ سماج کے اقتدار پر بیٹھی تنظیمیں جو تشدد پھیلارہے ہیں اور مرکزی بی جے پی کوکوئی خوف نہیں رہا ہے۔اوریہ کوئی چھوٹے موٹے لیڈر نہیں ہیں‘ معزز پڑھے لکھے مرکزی وزیر ہیں۔اب یہ حال ہوگیا ہے بی جے پی کا؟ جینت سنہا۔

یہ بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ بھروسہ نہیں ہوتا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہجومی تشدد کے مسلئے پر خود مودی خاموش ہیں تو ان کے منسٹر س ایسے لوگوں کو تہنیت پیش کریں کوئی تعجب کی بات نہیں ہوتی۔

آپ او رہم ہندو مسلمان کرتے رہیں گے او رایسے ہی ہمارے لیڈران نفرت کو ہماری زندگی کااہم حصہ بنادیں گے۔ ہجومی تشدد کے ملزمین کو تہنیت پیش کرنابی جے پی کے لئے ایک نیا خلاصہ ہے۔میں سونچتا ہوں کہ بی جے پی میں بس ایک ہی سونچ ہے جو ایسی باتیں میں بھروسہ کرتی ہے۔

مجھے لگتا تھا کہ بس سیاسی سونچ کی وجہہ سے ایسی سونچ کو نظر انداز کیاجاتاتھا۔ مگر اس واقعہ نے سبھی حدوں کو توڑ دیا ہے۔آج ہمارے لیڈرس مجرموں کے ساتھ قاتلوں کے ساتھ اور انہیں اعزاز پیش کرنے سے بھی نہیں کتراتے ۔ یہ حقیقت میں اس ملک کے لئے رونے کا وقت ہے۔

بی جے پی کے فیصلہ کرلیا ہے وہ ہماری رگوں میں نفرت بھرنے کاکام کریگی ۔ ووٹ بھی مل جائے گا۔ کیونکہ لوگوں نے نفرت کی دھوتی چڑھا رکھی ہے۔

مجھے اس نسل کی فکر نہیں ہے‘ مجھے فکر ہے اپنے بچوں کی کہ ایسی ایسی سونچ کو بڑھاوا دیکر ہم کس آگ میں ڈال رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتے کہ میرے بچے اس عام بات سمجھ کر ایسی نفرتوں میں دفن ہوجائیں۔ یاد رکھنے کی کوئی حد نہیں ہوتی۔وہ دھرم کودیکھ کر دستک نہیں دیتی ۔

وہ ذات دیکر دستک نہیں دیتی ۔ بس فرمان ہوتاہے بھیڑ کا۔آپ دیکھ رہے ہونگے کیسے لوگ کسی سیاسی پارٹی کی ترجمان کی بیٹی کوعصمت ریزی کرنے کی دھمکی دے ڈالتے ہیں۔ کیسے بزرگ خارجی منسٹر کو ان کے گردے اور صحت کولے کر بھدے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ اس ملک کی نئی سونچ ہے۔

یہ اس ملک کا نیاچہر ہ ہے۔ ایسا کہنے کے لئے آپ مجھے ملک کا غدار بھی نہیں کہیں گے کیونکہ اس وحشی پن میں تمہیں لوٹتے رہنا پسند ہے۔کچھ لوگوں کے لئے یہ منظر حیرت انگیز ہوگا۔ فکر نہ کریں۔ جب نفرت کو عام کرنا پچھلے چارسالوں کی وراثت ہے ہوسکتی ہے تو یہ بہت معمولی چیز ہے۔

مگر ایک بات طئے ہے ۔لمحوں کی غلطی ا ب صدیاں بھگتیں گی۔تمہاری گھٹیا سیاست کے لئے تم دیش تک کوبدل ڈالو گے۔ واقعہ ملک بدل رہا ہے۔ تمہارے بچے تمہیں معاف نہیں کریں گے۔ جئے ہند