میرے خلاف کریمنل ڈیفمیشن کا کیس اوجھی حرکت۔ششی تھرور

کلکتہ۔ کانگریس لیڈر اوررکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہاکہ میرے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا دائرکردہ مقدمہ ایک اوجھی حرکت ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایسا کرنا اظہار خیال کی آزادی کو دبانے جیسا ہے

۔یہ کیس دہلی کی عدالت میں بی جے پی لیڈر راجیو ببر نے دائر کیاتھا۔ تھرور نے کہاکہ’’ میں نے جو بیان دیاتھا وہ 2012 کی ایک میگزین میں شائع ہوا تھا۔ اس میںیہ بیان سنگھ کے ایک مشہور لیڈر کے حوالے سے دیاگیاتھا۔ ایسے میں میرے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟۔

اگر ہم اظہار خیال کی آزادی اور لوگوں کے دستور حقوق کی رکاوٹ کھڑا کرنا شروع کرتے ہیں تو ہماری جمہوریت کہاں جاتی ہے‘‘۔

ششی تھرور نے 28اکٹوبر کے روز اپنے ایک بیان میں مودی کا تقابل بچھو سے کیاتھا۔

انہوں نے کہاتھا کہ وزیراعظم نریندر مودی آر ایس ایس کے لئے شیو لنگ پر بیٹھے بچھو کی طرح ہیں جس کو ناتوہٹایاجاسکتا ہے اور نہ ہی چپل سے مارجاسکتا ہے۔

تھرور کے اس بیان پر ان کے خلاف جمعرات کے روز حیدرآباد کے سعید آباد پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی گئی۔

رنگا ریڈی ضلع کے بی جے پی ترجمان کرونا ساگر شٹی نے درج کرائی تھی۔