میری مدت کار میں جیش کی مدد سے پاکستان نے کروایا ہندوستان پر حملہ: پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے ہی ملک کی پول کھول دی ہے۔ بدھ کو ایک پاکستانی صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز مشروف نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے ہندوستان پر حملے کے لئے جیش محمد کا متعدد مرتبہ استعمال کیا ہے۔ مشرف نے کہا، ’’ میری مدت کار میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے ہندوستان پر حملوں کو انجام دینے کے لئے کئی مرتبہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی مدد لی‘۔

بدھ کو پرویز مشرف نے پاکستانی صحافی ندیم ملک سے بات کی جس میں مشرف نے جیش محمد پر کاروائی کا استقبال کیا۔ مشرف نے کہا کہ جیش نے 2003 میں انہیں بھی مارنے کی کوشش کی۔ مشرف کے مطابق دو بار ان کے قتل کی کوشش ہوئی۔

مشرف سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی مدت کار میں جیش پر کاروائی کیوں نہیں کی تو سابق صدر نے جواب دیا کہ اس وقت حالات مختلف تھے۔ اس دوران ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر بمباری کر رہے تھے۔