میرٹھ کے رائے دہندوں نے دیکھا کہ یوپی کے مجالس مقامی انتخابات کے پہلے مرحلے میں وہ ای وی ایم مشین بی جے پی کے حق ووٹ ریکارڈ کررہا ہے۔
میرٹھ۔ میرٹھ کے پولنگ بوتھ اس شدید احتجاج اس وقت دیکھنے کو ملا جب رائے دہندو ں کو انداز ہ ہوا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) صرف بی جے پی کے لئے ووٹ ریکارڈ کررہا ہے‘چاہئے اس کے لئے آپ کوئی بھی بٹن دبائیں۔یہا ں پر قابل ذکر بات یہ ہے کہ چہارشنبہ کے روز ریاست میں مجالس مقامی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی رائے دہی شروع ہوئی ہے۔
محمد شاہد جو امیدوار عشرت جہاں کے شوہر ہیں یہ کہتے ہوئے ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں کہ جب بھی ووٹرس ہاتھی کے نشان پر بٹن دباتے ہیں تو ووٹ کنول کے پھول پر ہی جاتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کم ازکم 150ووٹوں پر یہی حال ہوا ہے۔
ان کادعوی ہے کہ دیگر وارڈس میں بھی اس قسم کی دھاندلی پیش ائی ہے۔ شاہد نے اس کو بی جے پی کی سازش قراردیاہے۔ مذکورہ علاقے جہاں پر یہ مسئلہ پیش آیا ہے وہ دراصل اقلیتی طبقے کا زیاہ اثر ہے۔
وہیں پر عہدیداروں کا دعوی ہے کہ مشین کے ’’ چھیڑ چھاڑ ‘‘کی گئی ہے‘ وہیں پر غیر بی جے پی پارٹیوں کا الزام ہے کہ مشینوں کو جان بوجھ کر ایسا بنایاگیا ہے۔
ایک ویڈیو جس میں تسلیم احمد یہ کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے سے وہ قاصر ہیں۔احمد یہ کہتے ہوئے سنے او ردیکھے جاسکتے ہیں کہ’’ میں نے بی ایس پی امیدوار کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ اور میں اب بھی بٹن کودبائے رکھا ہے ۔
مشین نے میرے ووٹ بی جے پی کے حق میں ریکارٹ کیا ہے۔ میںیہاں پر ایک گھنٹے سے انتظار کررہا ہوں‘‘۔
یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد مارچ میں اپوزیشن جماعتوں نے ای وی ایم مشینوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے اس وقت سنگین الزاما ت عائد کئے تھے جب بی جے پی 403میں سے 325اسمبلی حلقوں جات پر اپنی شانداراو رغیرمتوقع کامیابی درج کرائی تھی۔