مہلوک حملہ آور فلسطینی کے مکان کو اسرائیلی فوج نے منہدم کردیا

یروشلم ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ مغربی کنارہ میں ایک اسرائیلی آبادی میں ایک یہودی پر چاقو سے حملہ کرکے ہلاک کرنے والے فلسطینی شہری کے مکان کو اسرائیلی افواج نے منہدم کردیا۔ اسرائیلی فوج اور عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی دھاوے کی مخالفت کرنے والے فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس موقع پر موجود ایک صحافی نے بتایا کہ حملہ آور فلسطینی کے مکان کو منہدم کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بھی محمد یوسف کے مکان کو منہدم کرنے کی توثیق کی جو موضع کوہر کا ساکن تھا جو راملہ کے شمال میں واقع ہے۔ محمد یوسف نے ماہ جولائی میں راملہ کے جنوب مشرق میں واقع یہودی آبادی میں گھس کر تین یہودیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جن میں سے ایک جانبر نہ ہوسکا تھا تاہم ایک دیگر مقامی یہودی نے محمد یوسف کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔