کانگریس نے دعوی کیا ہے کہ بہار میں مہا گٹھ بندن مضبوط ہے اور نشستوں کے بٹوارے میں کوئی مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑ رہا ہے ،او ر دو دنوں کے اندر نشستوں کا اعلان کیا جائے گا ،بہار کے کانگریسی لیڈر شکستی سنگھ گوہل نے کل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبھی پارٹیوں کے درمیا ن تعلقات بہت اچھے ہیں اور سب آپس میں مل کر رضامندی کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کرئینگے۔کسی بھی پارٹی کو پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل میڈیاء میں پارٹیوں کے درمیان نااتفاقی کی خبریں بغیر تحقیق کے عام ہورہی ہے ،حالانکہ اس کی کچھ حقیقت نہیں ہے،سب پارٹیاں آپس میں مل جھل کر اس مسئلہ کا حل آسانی سے نکالے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج دوپہر ۱۲ بجے سے رات تک سبھی پارٹیوں کی ایک اہم نشست ہوئی جس میں سیٹوں کا بٹوارا اور کس نشست کو کس طرح سے جیتا جا سکتاہے، کون امید وار کس پارلیمانی حلقہ میں ٹھیک رہے گا وغیرہ معاملات پر غور وخوض کیا گیا ۔
کانگریس کے ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر لوک سبھا کی ۴۰ نشستیں ہیں اور ۱۷ مارچ کو باقاعدہ نشستوں کا اعلان کیا جائے گا ،سبھی پارٹیوں کے درمیان اس سلسلہ میں اچھی طرح بات ہوچکی ہے ،اب ہر کام حکمت عملی سے طئی کیا جائے گا ،امید ہے کہ عوام ہمکو سبھی نشستوں پر کامیابی دلائے گی ۔
(سیاست نیوز)