ممبئی۔ جمعرات کے روزفارماسیٹکل کمپنی کے کمیکل پلانٹ میں پیش ائے سلسلہ وار دھماکوں کی زد میںآکر کم سے کم تین لوگوں کی موت اور پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی جانکاری کے دو سولیٹر کمیکل پر مشتمل پچیس ڈرمس میں کو آگ لگانے کے بعد یہ دھماکہ پیش آیا ہے۔
ایک افیسر نے کہاکہ تلاشی کے دوران تین نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو بوسائیر کے ایک خانگی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کردیاگیا ہے۔
وٹامن کی دوائیاں تیار کرنے والے بڑے فارما کمپنی بھارت راسایان ‘ آرتی انڈسٹریز کے تقریبا چار کمیمکل یونٹ تباہ ہوگئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق فیکٹری کے قرب وجوار کے رہائشی علاقہ میں دھماکوں کی وجہہ سے گھروں کے دروازہ کا کانچ کاسامان بھی ٹوٹ گیا۔
بارہ کیلومیٹر تک دھماکوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
#WATCH: Fire broke out in a chemical factory in Palghar's Tarapur. 5 people injured in the incident. (Earlier Visuals) #Maharashtra pic.twitter.com/xgK3FhFngO
— ANI (@ANI) March 9, 2018
مقام واقع پر موجود لوگوں کے مطابق دھماکہ‘‘ ایک بڑے بم کی طرح آواز‘‘ کا تھا۔ زلزلوں کے خوف سے لوگ گھر اور دفاتر سے نکل کر سڑکوں پر جمع ہوگئے۔
جمعہ کے روز مقام واقعہ پر پہنچے والے پالگھار ضلع کلکٹر پرشانت ناراواری نے اے این ائی سے کہاکہ’’ ہماری طرف سے بچاؤ کا کام اب بھی جاری ہے‘‘۔
ایم ایس ی ائی سی ڈی یل کے ایک افیسر نے کہاکہ علاقے کا محاصرہ کرکے57انڈسٹریل یونٹس کی برقی منقطع کردی گئی ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس منجوناتھ سنگھے نے کہاکہ ڈائرکٹوریٹ آف انڈسٹریل سیفٹی اور ہلت( ڈی ائی ایس ایچ) واسائی دھماکوں کی وجوہات کی جانچ کریں گے اور بوسائیر ایم ائی ڈی سی پولیس کو روپوٹ سونپیں گے۔ حادثے کا ایک کیس درج کرلیاگیا ہے۔