ممبئی۔مہارشٹرا کے قانون ساز کونسل جینت پٹیل نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان سے نومبر2کے روز ان کی52ویں سالگرہ کے موقع پر علی باغ پہنچنے کے دوران بحث کی۔
اس ویڈیومیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایم ایل سی شاہ رخ خان پر چلاتے ہوئے دیکھائے دے رہے ہیں جبکہ ایس آر کے اپنی کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ پٹیل کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’’ تم ہوسکتا ہے سوپر اسٹار ہونگے مگر اس مطلب یہ تو نہیں ہے کہ سارا علی باغ تمہارا ہوگیا ہے‘‘۔
ایم ایل سی ممبئی جارہے تھے مگر ایس آر کے کاکشتی سے باہر نکلنے کا انتظار کررہے تھے‘بعد ازاں پٹیل اپنی کشتی میں سوار ہوکر ایس آر کے پاس سے گذر گئے۔
اپنے محبوب اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے وہاں پر کھڑے ہزاروں پرستار ایم ایل سی کی تکلیف کا سبب بن گئے۔
#WATCH: Jayant Patil, Maharashtra MLC from Alibaug, heckled Shah Rukh Khan for not coming out of his yacht at Alibaug Jetty (Mobile video) pic.twitter.com/lq5owiKZnw
— ANI (@ANI) November 11, 2017