ممبئی۔ ریاستی وزیر داخلہ رنجیت پٹیل نے کہاکہ بالی ووڈ فلم’ پدماوتی‘ کو مل رہی دھمکیوں کے پیش نظر حکومت مہارشٹرا نہ صرف اداکارہ دپیکا پدوکون بلکہ فلم کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا انتظام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سنجے لیلا بھانسالی کو پہلے سے ہی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
منسٹر نے کہاکہ فلم میں راجپوت طبقے کی جانب سے جتائے گئے قابل اعتراض’’ مواد ‘‘کے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا پدکوان کو سکیورٹی فراہم کرنے کے متعلق بھی جائزہ لیاجارہا ہے۔
فلم کے متنازع مواد کے متعلق فرنگی گروپس کی جانب سے اداکارہ کو دھمکیاں دینے کی بھی خبریں ملی ہیں
۔تنظیمیں جیسے شری راجپوت کرنی سینا( ایس آر کے ایس) اس دعوے کے ساتھ احتجاج کررہی ہے کہ فلم میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
ایس آر کے ایس نے فلم کی ریلیز کے روز یعنی یکم ڈسمبر کو ملک گیر بند کا اعلان کیاہے۔ پٹیل نے پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں راجپوت کمیونٹی سے بات چیت کی ہے۔ کمیونٹی کے مختلف اراکین کو ملک گیر سطح سے اپنے مطالبات کے ذریعہ ہم سے رجو ع ہوئے ہیں۔ہم نے اقدام کا انہیں بھروسہ دلایاہے۔ ہماری اولین ترجیح دونوں فریقین کی رضامندی کے لئے درمیان کا راستہ تلاش کرنا ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگر ثالث کاکام کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو حسب روایت حکومت پر عائد ذمہ داری کی تحت ہم ماضی کی طرح تھیٹرس کو تحفظ فراہم کریں گے۔
ایس آر کے ای سکی دھمکی والی خبروں کے متعلق پوچھنے پر پٹیل نے کہاکہ حکومت اداکارہ کو حکومت تحفظ فراہم کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ ہم نے پہلے ہی سنجے لیلا بھانسالی کو سکیورٹی فراہم کی ہے ۔دپیکا پدکوان کو سکیورٹی فراہم کرنے کے جائزہ بھی لیاگیا ہے۔ اگر ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ انہیں خطرہ ہے تو اگے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تاہم کسی بھی دھمکی عملی نہیں ہوگی جب تک حکومت انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے‘‘۔
درایں اثناء کرناٹک ہوم منسٹر راما لنگا ریڈی نے کہاکہ ریاستی حکومت نظم ونسق کی برقراری کے لئے سخت کاروائی کرتے ہوئے سنجے لیلا بھانسی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’پدماوتی ‘ کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ سنسر بورڈ کا فیصلہ فلم کے متعلق قطعی ہوگا ۔ریڈی کرناٹک کے ایوان کونسل میں بی جے پی رکن قانون ساز کونسل لاہیر سنگھ کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
چہارشنبہ کے رو ز بنگلورو میں راجپوت کمیونٹی کے لوگوں نے بڑے پیمانے پرفلم کے خلاف احتجا ج کیا ۔حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ نے فلم ’ پدماوتی ‘ کی ریلیز کو ٹالنے کے متعلق داخل کردہ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فلم سنسر بورڈ اس معاملے میں ایک خود مختار ادارہ ہے۔