ممبئی۔کل ہند کسان سبھا کی زیرقیادت35000سے زائد کسان بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے ناکام اقتصادیوں پالیسیوں کے خلاف ایک بڑی ریالی نکالی ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کے لئے قرضہ جات کی تکمیل‘ قبائیلوں کو اراضیات کی اجرائی اور فصل سے جڑی قیمتوں میں توازن کی برقراری ہے۔
منتظمین کے مطابق بی جے پی کی ساتھی شیو سینا کے راج ٹھاکرے‘ ناؤ نرمان سینا‘ کے علاوہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی کسانوں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔کل کسان سبھا کے اجیت ناوالے نے کہاکہ سینا کے سینئر لیڈر یکناتھ شنڈے کے ممبئی میں ریالی پہنچنے کے ساتھ ہی کسانوں کا استقبال کیا۔
ناوالے نے کہاکہ’’ شنڈے نے تھانے میں احتجاجیوں کا استقبال کیا ہے اور کسانو ں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ شنڈے نے شیوسینا سربراہ ادھوئے ٹھاکرے کا پیغام بھی احتجاجیوں کوپڑھ کرسنایا۔اسی طرح ایم این ایس کی راج ٹھاکرے کی پیغام ابھیجت جادھونے پڑھ کر سنایا‘ ایم این ایس نے بھی کسانو ں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔
#Maharashtra: All India Kisan Sabha's protest march, demanding a complete loan waiver among other demands, arrives at Azad Maidan in #Mumbai, will proceed to state assembly later in the day pic.twitter.com/3BP50RlvJN
— ANI (@ANI) March 12, 2018
کل ہند کسان سبھا کے لیڈر نے کہاکہ وہ کسان جوریاست میں حکومت کی عدم توجہہ کے سبب بدحالی کی زندگی گذاررہے ہیں بی جے پی کی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے قرضہ جات جیسے مسائل کے حل کا مطالبہ کررہے ہیں۔
#TopStory: All India Kisan Sabha's farmers to gherao Maharashtra Assembly today. Over 30,000 farmers from across the state marched from Nashik to Mumbai to demand a complete loan waiver for the farmers of the state. (file pic) pic.twitter.com/d5weCj3NOn
— ANI (@ANI) March 12, 2018
فصل کے اچھے دام‘ حقوق جنگلات ایکٹ‘ قبائیلوں کو اراضی کی تقسیم میں حکومت کا مساویانہ رویہ کسانوں کے مطالبات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کسان چاہتے ہیں کہ ناسک ‘ پلگھار‘تھانے ‘ اور قبائیلی علاقوں کے بشمول خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ندی کا پانی پہنچایاجائے ۔
ہائی اسپیڈ ریل اور ہائی ویز کے لئے حکومت کی جانب سے قبائیلوں کی اراضیات چھین لینا بھی مذکورہ کسانوں کے مسائل میں شامل ہے۔
#Maharashtra: Latest visuals of All India Kisan Sabha protest which has reached Mumbai's Azad Maidan. The protest will proceed to state assembly later in the day. pic.twitter.com/Dp5hsKU1Rc
— ANI (@ANI) March 12, 2018
انہوں نے کہاکہ ’’ ہمارا مطالبہ ہے کہ کھیتی باڑی کرنے والے معمر افراد اور زراعی مزدور کی پنشن اسکیم میں اضافہ کیاجائے اور کھیڑوں سے تباہی ہونے والی فصلوں کے معاوضہ بھی اضافہ کیاجائے ‘‘۔
#WATCH: Visuals from Mumbai's Azad Maidan where members of All India Kisan Sabha have gathered to protest. #Maharashtra pic.twitter.com/3GgN6UMVPB
— ANI (@ANI) March 12, 2018
ممبئی کے آزاد میدان میں ہزاروں کسان آج جمع ہوکر مہارشٹرا اسمبلی کی طرف کوچ کریں گے تاکہ پچھلے کئی دنوں میں طویل مسافت پیدل طئے کرکے ممبئی شہر پہنچنے والے کسانوں کی زبوں حالی سے ایوان اسمبلی کو واقف کروایاجائے