مہارشٹرا میں بی جے پی وزراء ‘ اراکین اسمبلی نے داؤد کے رشتہ دار کی شادی میں کی’ شرکت‘

ممبئی:حال میں داؤد ابراہیم کے ایک رشتہ دار کی شادی تقریب جو ناسک میں ہوئی تھی میں مہارشٹرا حکومت کے بی جے پی منسٹرس‘ اورزعفرانی پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق کچھ پولیس افسران نے ایک عورت کی شادی تقریب میں شرکت کی جو بتایاجارہا ہے کہ داؤد ابراہیم کے دور کے رشتہ دار ہے۔

اس پر سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس کمشنر ممبئی رویندر سینگھال نے مذکورہ پولیس افسران کے خلاف داخلی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔کچھ پولیس افسران بھادراکل پولیس اسٹیشن جو کہ پرانے شہر میں واقع ہے سے وابستہ ہیں جنھوں نے مہاتما نگر علاقے میں واقعہ پاش مال کے اندر پیر کے روز منعقدہ شادی تقریب میں شرکت کی تھی۔ بتایاجارہا ہے کہ پولیس افسران کو شادی کی تقریب کا دعوت نامہ مسلم علماء نے بھیجا تھا۔ دولہا مقامی سابق کارپوریٹر کا بیٹا ہے۔کچھ سیاست داں ‘ بشمول ایم ایل ایز ‘ کارپوریٹرس نے تقریب میں شرکت کی ۔ تاہم پولیس کمشنر رویندر سینگھال نے اس بات کی توثیق نہیں کی ہے کون سے سیاست دانوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی

۔ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی لیڈر اور میڈیکل ایجوکیشن منسٹر گریش مہاجن جو چیف منسٹر دیویندرفنڈناویس کے قریبی سمجھے جاتے ہیں بتایاجارہا ہے کہ انہیں شادی کی تقریب میں دیکھا گیا ہے۔مہاجن بی جے پی کے اراکین اسمبلی دیویانی فرانڈے‘ بالاصحاسنپ‘ سیما ہیرے‘ ناسک مئیر رانجانہ بھاناسی اور ڈپٹی مئیر پرتیش گیت(دونوں بی جے پی کے ہیں) اورمقامی کارپوریٹرس کے ایک حصہ کے ساتھ شادی تقریب میں پہنچے تھے۔

سینگھال نے پی ٹی ائی سے کہاکہ دعوت نامہ بھادرا کالی پولیس اسٹیشن کے کچھ پولیس افسروں‘ سیاسی قائدین اور کارپوریٹرس کو روانہ کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ وزراء اور سیاسی قائدین کا تعداد کے متعلق کچھ واضح طور پر نہیں کہاجاسکتا مگر اندرون دویوم داخلی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی اور ایک مرتبہ رپورٹ ہاتھ آنے کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے وجہہ سے کچھ افسران چھٹی پر ہیں اور کچھ افسران مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بندوبست میں لگے ہیں۔

پچھلے سال جولائی میں مہارشٹرا منسٹر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ایک ناتھ گھڈسے کو داؤد سے روابط کے الزامات کے پیش نظر دباؤ میں استعفیٰ دینے پر مجبور کردیاگیا تھا۔