مہارشٹرا : مسلمانوں نے ریاست میں مسلم تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ پیش کیا۔

اورنگ آباد: مہارشٹرا کے مسلمانو نے ضلع اورنگ آباد میں جمعہ کے رو ز مسلم آرکشن موکھ مورچہ کے عنوان پر ایک ریالی کا انعقا دعمل میں لایا اور اپنے مطالبات بشمول جسٹس رنگناتھ مشراک میشن ‘ جسٹس راجندر سنگھ سچر کمیٹی اور محمود الرحمن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق 15فیصد تحفظات فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

ارگنائزرس کے بموجب مختلف مسلم تنظیموں کے تقریبا دولاکھ بشمول تمام شعبہ حیات کے لوگوں نے اس مورچہ میں حصہ لیا جو عام خاص میدان سے لیکر ڈویژ نل کمیشنر افس تک نکالاگیا۔مورچہ ڈیویژنل کمشنر دفتر پہنچنے کے طلبہ کے ایک وفد نے بعد ڈسٹرکٹ کمشنر پرشتم بھاپکر کو ایک تحریری یادوشت پیش کی۔

مذکورہ رپورٹ میں ریاست مہارشٹرا کے مسلمانوں کی تعلیمی ‘ معاشی او رسماجی پسماندگی کو پیش کیاگیا جو حکومت کی مختلف کمیٹیوں کی رپورٹ او رسفارشات پر مشتمل ہے۔

تاہم ریاستی حکومت مذکورہ کمیٹیوں کی سفارشات اور حقائق کی بنیا دپر مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت مسلمانوں کو 15تحفظات تحفظات تمام شعبہ حیات میں فراہم کرے اور مسلم پرسنل لاء میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ کی جائے ‘ وقف جائیدادوں کی بازیابی عمل میں لائی جائے جو جن بے قصور مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے نام پر سزائیں اوراذیتیں پہنچائیں گئی انہیں معاوضہ ادا کیاجائے اور مسلم تعلیمی اداروں کو امتناع عائد کرنے سے گریز کیاجائے ۔

مذکورہ احتجاجی ریالی کے پیش نظر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات انجام دئے تھے اور ریالی کے راستے پر بھاری پولیس تعینات کردی گئی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔
ANI