مہارشٹرا بی جے پی ایم ۔ وزیر اعظم مودی کبھی بھی سوال کوپسند کرتے ‘ مجھے کہا خامو ش رہو۔

نریندر مودی کو ان کی پارٹی کے اندر ہی تنقید وں کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب جمعہ کے روز ان کی ہی پارٹی کے مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نانا پٹولے نے کہاکہ وزیر اعظم سوالات پسند نہیں کرتے۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ناگپور میں کسانوں کی حالت زار کے متعلق تبصرے کے دوران پٹولے جو بھانڈرا گونڈیا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں نے مودی پر الزام لگایا کہ وہ کسانوں کی نگہداشت میں امتیاز برت رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی اراکین اسمبلی کے اجلاس میں مودی اوبی سی کمیونٹی اور کسانوں کی خودکشی پربات کرنا ہی نہیں چاہتی تھے۔

انہوں نے کہاکہ مودی کوئی سوال اٹھانے کو پسند نہیں کرتے اور وہ اس وقت غصہ میں اگئے جب بی جے پی ایم پیز کے اجلاس کے دوران میں نے اوبی سی منسٹری او رکسانوں کی خودکشی کا مسئلہ اٹھایا۔

جب مودی سوال پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں اگر تم نے پارٹی کا منشور پڑھا ہے اور حکومت کی مختلف اسکیمات سے واقف ہیں تو ہی سوال کریں۔نانا پٹولے نے انڈین ایکسپریس کو یہ بات بتائی۔