مہاراشٹراکے وزیراعلی کے دفترمیں روزانہ 18500کپ چائے کا استعمال؟

ممبئی: کانگریس کے ممبئی یونٹ نے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او)کے دفتر میں ہورہے گھپلہ کو آج بے نقاب کیا۔جہاں روزانہ 18500چائے کے پیالیوں کو ہڑپ کیا جارہا تھا۔

کانگریس کے ریاستی صدر سنجے نروپم نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے سی ایم او میں چائے کے اخراجات میں ناقابل یقین اضافہ کیا جارہا ہے۔

آر ٹی آئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2015سے 2018تک چائے کے اخراجات پر تقریبا تین کروڑ چار لاکھ روپئے خرچ کئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حساب سے اس میں 577فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وزیر اعلی کے دفتر میں روزانہ 18591کپ چائے استعمال کی جاتی ہے۔کیا یہ ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف ؂ گرین ٹی یا چائے کاسنا ہے ۔شائد چیف منسٹر اور ان کے دفتر کا عملہ ’’گولڈن ٹی ‘‘ پیتاہو گا ۔جس سے اتنا زیادہ خرچ آرہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ سب کام وزیر اعلی کے سامنے ان کے دفتر میں ہورہاہے۔ان تمام معاملات کی جانچ کی جانی چاہئے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔