جمعیتہ علماء ہند صوبہ دیلی کے وفد نے روہنگیائی مسلمانوں سے ملاقات کے موقع پر اظہا رخیال کیا
نئی دہلی۔ جمعیتہ علما ہند مغربی یوپی کا ایک وفد جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد یامین قاسمی کی قیادت میں نوارنی مسجد کھجوری میں برمائی مہاجرین سے ملاقات کی اور تمام لوگوں میں گرم چادریں تقسیم کیا اس موقعے پر منعقدمختصر پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد امروہہ کے استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی ریاست علی قاسمی نے کہاکہ دین پر قائم رہنا دنیاوی آفات ومصائب برداشت کرتے ہوئے مذہب اسلام پر قائم رہناپکے اور سچے مومن کی علامت ہے جو لوگ ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں مصرف رہتے ہیں خداان کی غیب سے مدد کرتا ہے
جمعیتہ علماء ہند اپنی صدسالہ روایات کے مطابق مظلوم و پریشان لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعیتہ علماء مغربی یوپی کا ایک وفد جمعیتہ علماء صوبہ دہلی کے ذمہ داران کے ساتھ کھجوری میں مقیم روہنگیائی مہاجرین کی خبر گیری کو ہم اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہیں پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ال انڈیا علماء کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا اعجاز احمد رزاقی نے کہاکہ اسلام میں ہجرت اور نصرت کی بہت اہمیت دی گئی ہے جو لوگ اپنے دین اور ایمان کوبچانے کے لئے ہجرت کرتے ہیں تووہاں کے مسلمانوں کا ملی فریضہ بن جاتا ہے کہ وہ ان کا ہرممکن تعاون کریں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
روہنگیا مسلمانوں اپنے ایمان کو بچانے کی خاطرہجرت کرنے پر مجبور ہیں اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کے بچوں کی تعلیم اور ان کے روزگار کے لئے اور ان کی کفالت کے لئے خلوص و للہیت کے ساتھ ہر ممکن مدد کریں خاص طور سے ائمہ مساجد ار باب مدارس ان حضرات کی خدمت کو لازم وضروری سمجھیں تاکہ قوم کے سامنے ائمہ عظام ذمہ داران مدارس کی حسن کارکردگی سامنے ائے او ران کی مقبولیت اور اعتماد میں اضافہ ہو جمعیتہ علماء ہندکے سرگرم اور فعال رکن حضرت مولانامفتی غیور احمد قاسمی نے کہاکہ روہنگیائی مسلمانوں کی موجودہ وقت میں سخت ضرورت کھانے پینے کی اشیاء‘ معصوم بچوں کے لئے دودھ کا پاؤڈر بسکٹ اور پہننے کے لئے گرم کپڑے اور دوائیوں کی سخت ضرورت ہے صحت وایجوکیشن کے میدان میں کام کرنے والے اداروں سے گذارش ہے کہ وہ پناہ گزینوں میں میڈیکل کیمپ تعلیم وتربیت کے لئے مکاتب قائم کریں ۔
دعوت وتبلیغ کے احباب سے گذارش ہے کہ اپنے نزدیکی پناہ گزینیوں میں سہ روزہ عشرہ کے لئے مخیر حضرات پر مشتمل جماعتیں روانہ کریں تاکہ دعوت وتبلیغ کے ساتھ ساتھ ان کے ایمان کا تحفظ ہوسکے واضے ہوکہ مذکورہ وفد حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی قومی سکریٹری جمعیتہ علماء کے ایماپر کھجوری پہنچاہے اس موقع پر حضرت مولانا محمد زاہد قاسمی حضرت مولانا تنویر احمد قاسمی امام نورانی مسجد کھجوری ‘ حاجی محمد سعید‘ قاری محمد شاہنواڑ وغیر ہ کے علاوہ درجنوں لوگ موجودتھے