مکیش امبانی مسلسل 11ویں سال بھی متمول ترین ہندوستانی : فوربس

نئی دہلی ۔ 4اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ریلائنس انڈسٹری کے چیرمین مکیش امبانی مسلسل 11ویں سال کیلئے بھی ہندوستان کے متمول ترین شہری بن کر ابھرے ہیں جن کی خالص آمدنی 47.3 بلین ہے انہیں منافع حاصل کرنے والے تاجر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے ۔ ان کی دولت میں 9.3 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ان کی ریلائنس جیو براڈ بیانڈ ٹیلکو سرویس کامیابی کے منازل طئے کررہی ہے ۔ فوربس انڈیا رچ لسٹ 2018 کے مطابق ویپرو چیرمین عظیم پریم جی کو دوسرا انعام حاصل ہوا ۔ ان کی دولت میں 2بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایرسیل متل چیرمین اور سی ای او لکشمی متل کو تیسرا مقام ملا ہے ۔ ان کی خالص دولت کا نشانہ 18.3 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے اور ان کی دولت میں ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ لکشمی متل کے بعد ہندوجا برادرس ہیں ۔ دولتمندوں کی فہرست میں شیونارا گودریج ‘ دلیپ سنگھوی ‘ کمار برلا اور گوتم ادانی کے بھی نام شامل ہیں ۔