نئی دہلی : پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مرکزی سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا کہ مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ میں تمام ملزمین کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے بری کئے جانے سے قومی تفتیشی ایجنسی کی معتبریت کے متعلق اس شک کو مضبوط ملتی ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کے لئے ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر کام کررہی ہے۔
مکہ مسجد بلاسٹ جیسے معاملات میں ملزمین کو سزا دینا ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے بڑا ہی اہم تھا۔یہ مقدمہ ان سلسلہ وار بم دھماکو ں میں سے ایک تھا ۔جن کے ریعہ ہندوتوا انتہا پسندوں نے ملک میں خوف کا ماحول بنانے او رملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
اس دھماکہ میں ۹ ؍لوگ ہلاک او ر۵۸؍ زخمی ہوئے ۔اس دھماکہ کی آڑ میں بے قصور مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کی سازش کی ۔مسلم ہندوتوا سازش کا شکار ہوکر انہیں سالوں جیل میں رہنا پڑا ۔اس کیس کو این آئی اے کی ٹیم دیکھ رہی تھی۔
یہ بڑی حیرتناک بات ہے کہ ملزم سوامی اسیمانند کے اپنی مرضی سے جرم قبول کرنے کے باوجود تمام پانچوں ملزمین کو بری کردیا گیا۔فیصلہ سنانے کے فوری بعد این آئی اے کورٹ کے جج کا اچانک استعفیٰ دے دینا بھی بڑی ہی تشویش کی بات ہے۔
اس عمل ک ایک ذاتی معاملہ کہہ کر ایک طرف نہیں کیا جاسکتا،بلکہ اس میں ان سارے حالات کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے جن کی وجہ سے انھوں نے استعفیٰ دیا ہے۔