مچھر کے مہلک وائرس زیکا کے ویکسن کی تیاری

بھارت بائیو ٹک حیدرآباد کے سائنسدانوں کا کارنامہ، سی ایم ڈی کرشنا ایلا کا بیان
حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) شہر کے ویکسن اور بائیو تھیروپیٹک مینوفیکچرر بھارت بائیوٹک نے آج دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مچھر سے پھیلنے والے مہلک زیکا وائرس کا خاتمہ کرنے والا ویکسن تیار کیا ہے۔ اس ویکسن کی تیاری بھارت بائیوٹک کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ یہ وائرس بچوں میں پیدائشی نقوص کا موجب بنتا ہے۔ بھارت بائیوٹک میں دنیا بھر کے ذہین اور قابل سائنسداں کام کرتے ہیں۔ ان سائنسدانوں نے مل کر ایک سال قبل زیکا وائرس پر تحقیق شروع کی تھی اور آج اس کا ویکسن ( ٹیکہ ) تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بھارت بائیو ٹک کے سی ایم ڈی کرشنا ایلا نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے زیکا وائرس پر قابو پانے والا ٹیکہ ایجاد کرلیا ہے۔ بلاشبہ یہ ٹیکہ دنیا بھر میں پہلا کارنامہ ہے۔ یہ  ٹیکہ زیکا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو دیا جائے گا، ساری دنیا میں پھیلے ہوئے اس وائرس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہم نے دو قسم کے ویکسن تیار کئے ہیں ان میں سے ایک ویکسن کا آزمائشی استعمال ابتدائی مرحلہ میں جانوروں پر کیا جائے گا۔ عالمی صحت تنظیم WHOکی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیکا وائرس 23ممالک میں پایا جاتا ہے، برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے یہاں پر 3530کیسیس سامنے آئے ہیں۔چہارشنبہ کو ویکسینس اینڈ بائیوتھراپیوٹک مینوفیکچرر نے اعلان کیا کہ وہ زیکاس انفیکشن کے لیے زیکاوک ویکسینس ( ٹیکوں ) پر کام کررہے ہیں ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ دیڑھ سال سے ویکسین پر کام کررہی ہے ۔ کرشنا ایلا چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر بھارت بائیو ٹیک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ویکسین کے لیے پری کلینکل ٹرائیلس ایک یا دو ہفتے میں شروع ہوگا ۔ کمپنی نے ان ایکٹیویٹیڈ اور ری کامبیننٹ ویکسینس دونوں کے لیے عالمی طور پر مریضوں کو فائیل کیا ہے ۔ سومتی ڈائرکٹر ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بھارت بائیو ٹیک نے جو ویکسین ڈیولپمنٹ کی صدارت کررہی ہیں کہا کہ چکن گنیا کے لیے ویکسین کے ڈیولپمنٹ کا کام بھی شروع کیا گیا لیکن وہ سست انداز میں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس لاطینی امریکہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے اس کو پبلک ہیلت ایمرجنسی قرار دیا ہے ۔ یہ وائرس مچھروں ایڈیز جینس سے پھیلتا ہے ۔ جن کی افزائش ٹاٹل کیاپ کے طور پر پول آف واٹر میں ہوتی ہے ۔ عام طور پر یہ مچھر دن میں کاٹتے ہیں ۔۔