مچھر مارنے کے بعد شمار کروں یا پھر آرام سے سو جاؤں: وی کے سنگھ

مودی کابینہ میں وزیر وی کے سنگھ نے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کیے گئے ائیر اسٹرائیک کے تعلق سے ایک تازہ بیان دیا ہے جو کافی دلچسپ ہے۔ انھوں نے ایک آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے کہ ’’رات 3.30 بجے مچھر بہت تھے، تو میں نے ہِٹ (مچھر مارنے کی دوا) مارا۔ اب مچھر کتنے مارے، یہ شمار کروں یا آرام سو سو جاؤں؟‘‘

دراصل جیش محمد کے ٹھکانوں کو ہندوستانی فضائیہ نے بم اندازی کے ذریعہ تباہ کر دیا تھا اور اس میں مرنے والے دہشت گردوں کی تعداد کے متعلق الگ الگ طرح کی خبریں آ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مودی حکومت سے بار بار سوال کیا جا رہا ہے کہ وہ آفیشیل بیان دے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 400، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے 250 اور بی جے پی لیڈر اہلووالیہ نے صفر بتایا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی فضائیہ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ ان کا کام ہدف کو نشانہ بنانا ہے نہ کہ مرنے والوں کی تعداد گننا۔ وی کے سنگھ کا بیان بھی ہندوستانی فضائیہ کے بیان کی طرف ہی اشارہ کر رہا ہے۔