ناگپور۔آر ایس ایس سربراہ نے ہفتہ کے روز نریند ر مودی حکومت سے کہاکہ وہ روہنگیوں کے متعلق کسی بھی فیصلے سے قبل قومی سلامتی کے متعلق غور وخوص کریں۔
مہارشٹرا کے ناگپور میں وجئے دشمی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھگوات نے کہاکہ ’’ ہمیں پہلے ہی بنگلہ دیش سے ائے پناہ گزینوں کے سبب مشکلات کا سامنا ہے او راب روہنگیوں ہمارے ملک میں گھسانے کی کوشش کی جارہی ہے‘‘۔انہو ں نے کہاکہ روہنگیوں کو پناہ دینے سے نہ صرف ہماری ملازمتوں پر دباؤ پڑیگا بلکہ یہ قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔
آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ’’ اگر ہم روہنگیوں کو پنا ہ دیں گے تو وہ نہ صرف ہمارے ملازمتوں پر دباؤ ڈالیں گے بلکہ قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بنیں گے‘‘۔
انہوں نے میانمار میں کشیدگی کا شکار ریاست راکھین سے اپنی جان بچاکر یہاں پر پہنچنے والے لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ’’ روہنگیوں کے متعلق کسی بھی فیصلے سے قبل قومی سلامتی کو ذہن میں رکھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
کشمیر کے مسلئے پر بھگوات نے کہاکہ یہ مسلئے 1990کے دہے میں کشمیر وادی سے بیدخل کئے گئے لوگوں کا ہے جس کا حل اب تک نہیں نکالا گیا۔گاؤ رکشہ کے حوالے سے آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ’’ مبینہ گاؤ رکشکوں کے نے کچھ لوگوں کو ماردیا یہ سونچنے کی بات ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ اسی دوران کئی لوگوں کو گائے اسمگلروں نے ماردیا۔بھگوات نے کہاکہ گائے رکشہ مذہب سے اوپر ہے او ر’’ کئی مسلمانوں نے بجرنگ دل کی طرح گائے کی حفاظت میں اپنی جان کی قربانی دی ہے‘‘۔بھگوات نے ممبئی بھگدڑ کے مہلوکین کو بھی خراج پیش کیا