موچھ کے ساتھ سلیفی دلتوں کے احتجاج کا حصہ

گاندھی نگر۔راجپوت طبقے سے تعلق رکھنے والے گروپ کے ہاتھوں موچھ رکھنے کی وجہہ سے ایک دلت کے ساتھ مارپیٹ کے بعد‘ گجرات کے ایک شخص نے سوشیل میڈیا پرایک مہم کی شروعات کی ہے جس میں اس نے موچھ پہن کر تصوئیر شیئرکی۔

پچھلے ماہ دو دلتوں کو مختلف واقعات میں مبینہ طور پر موچھ رکھنے کی وجہہ سے گاندھی نگر کے قریب ایک گاؤں میں راجپوت سماج کے لوگوں نے مارپیٹ کی تھی۔

ایک واقعہ ستمبر25کے روز پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ 29ستمبر کے روز لیمبوڈرا گاؤں جو گاندھی نگر ضلع کے کالول تعلقہ میں ہے کے پاس پیش آیا۔ٹوئٹر صارفین نے اس واقعہ کی مخالفت میں اپنی موچھ والی تصوئیریں بطور احتجاج شیئر کررہے ہیں۔

ان لوگوں نے موچھ رکھنے کا حق کے عنوان پر ہیش ٹیاگ لگاتے ہولے پیوش پرامار کی حمایت کی جوکہ گجرات میں تشدد کا ایک متاثرہ شخص ہے۔

https://twitter.com/PARMARKIRIT86/status/913993407571296256

دلتوں کے ساتھ ہجوم کے تشدد کے سلسلہ وار واقعات میں ایک 21سال کے دلت شخص کو مبینہ طور پر پٹیل طبقے کے لوگوں نے اتوار کے روزگجرات کے آنند ضلع میں صرف لئے پیٹا کیونکہ اس نے گربھا تقریب میں حصہ لیاتھا۔