موٹر سیکل سوار شخص کی عورت سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ کیمرہ میں قید

بنگلورو:نئے سال کی پارٹی کے دوران درمیانی شہر میں خواتین کے ساتھ چھیڑ چھا ڑ کا واقعہ جہا ں موضوع بحث بنا ہوا ہے وہیں ایک اور واقعہ میں موٹرسیکل سوار دو لوگوں سنسان گلی میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کیمرہ میں قید ہوئے۔

مذکورہ ویڈیو فوٹیج میں دو اشخاص جو اسکوٹر پر سوا ر ہیں لڑکی کے نزدیک سے گذرتے ہوئے نازیبہ فقرے کس رہے ہیں تھوڑ دور جانے کے بعد وہ دوبارہ واپس آتے آکر لڑکی کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھے دے رہے ہیں جبکہ اسکوٹر سواربدمعاشوں کو روکنے کے لئے وہاں پر کھڑا ایک بیہودہ شخص تماشائی بنا ہوادیکھائی دے رہا ہے

۔اس ویڈیو میں متاثرہ لڑکی خود کو بچانے اور خاطیوں کے چنگل سے چھڑا نے کی کوشش کرتی دیکھائی دے رہی ہے جبکہ ایک شخص لڑکی کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کے دوران لڑکی فرش پر گر جاتی ہے بعد ازاں لڑکی جو شخص کے پکڑ میں ہے اس کو تھپڑ رسید کرتی ہوئی بھی دیکھائی دے رہی ہے۔

 

یہ تمام واقعہ مواقع واردات کی سامنے والی عمارت پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔ ایک مقامی شخص جو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ساتھ سامنے آیا نے کہاکہ یہ واقعہ یکم جنوری کو 2:30AMکے قریب پیش آیاہے جو پولیس کی نوٹس میں لایاگیا ہے۔

نئے سال کی پارٹی کے دوران 31ڈسمبر کی رات کو بنگلور و کی ایم جی روڈ اور برگیڈ روڈ پر1500پولیس ملازمین کی موجودگی میں کئی عورتوں کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے واقعات پیش ائے ۔

واقعہ پر باول اس وقت مچا جب کرناٹک کے ہوم منسٹر جی پرمیشوار نے واقعہ کی وجہہ نوجوانوں کی مغربی کی طرف جھکاؤ کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے ایک نیا تنازع پیدا کردیا۔ان کے اس ریمارکس پر نیشنل کمیشن چیرپرسن للیتا کمار منگلم حرکت میںآتے ہوئے انہیں ایک نوٹس جاری کی اور استعفیٰ کامطالبہ کیا۔