ادھر چندمد ت سے عالم اسلام کی ایک عظیم شخصیت حضرت مولانا سید سلمان ندوی کے چند بیانات کو لے چند سطحی قسم کے اور ناسمجھ لوگ شوشل میڈیاء پر یہ ہنگامہ کر رہے تھے کہ مولانا اپنے بیانات میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ مولانا نے مولانا ارشد صاحب کو امیرالہند کے خطاب سے نوازا تھا ۔
مولانا نے اپنے ایک انٹیر ویو میں واضح انداز میں کہا کہ مولانا ارشد مدنی اور ان جیسے علماء میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں انکے خلاف اپنی زبان کھولنا اور انکی ادنی سی بھی بے ادبی کرنا اپنے پر میں حرام سمجھتا ہوں، البتہ کوئی معاملہ میں اختلاف ہو تو ان سے بادب ہو کر صرف اپنے موقف کے بارے میں خبر کردیتا ہوں ۔
مولانا نے کہا جس انداز میں حضرت مولانا ارشد مدنی ملک اس پر اشوب دور میں کام کر رہے ہیں چاہے وہ بے قصور نوجوانوں کو جیل سے چھڑانا ہو یا ہندو مسلم یکجہتی کی انکی کامیاب کوششیں ہو اور انکے علاوہ انکی تمام خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے میں مولانا کے متعلق اپنے موقف پر اب بھی قائم ہوں ،میں انکو امیرالہند کہتا تھا کہتا ہوں اور کہتا رہونگا، مولانا نے مزید کہا کہ اگر عمر کے حساب سے دیکھا جائے تو مولانا میرے لئے چچا کا درجہ رکھتے ہیں ۔
مولانا سلمان صاحب نے مزید کہا کہ مولاناارشد صاحب اور انکے والد محترم ملت اسلامیہ ہندیہ کے سابق رہنما حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ اور انکے والد شیخ الہند رحمہ اللہ بلکہ پوری جمیعت العلما ء ہند کا ایک شاندار ماضی ہے ملت کے لئے انہوں نے جو بھی خدمات کی ہے اسے کیسے فراموش کیا جا سکتا ہے ۔
اختلاف کرنا اور تنقید کرنا یہ سطحی لوگوں کا کام ہے اگر میں ان سے کسی معاملہ میں اختلاف کرتا ہو ں تو اکا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں انکے خلاف ہو اور تنقید کرنے لگوں ، یہ میرے لئے کبھی جائز نہیں ہے ۔ ویڈیو دیکھیں ۔
(سیاست نیوز)