مولانا کلب صادق نے مسلمانوں پر زوردیاکہ وہ بابری مسجد کی اراضی سے خود کو دور رکھیں ا ور دلوں کو جیتنے کاکام کریں

نئی دہلی۔ممتاز شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق نے ایک او رمرتبہ ہندوستان کے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ بین مذہبی تنازعات میں اپنی شخصی جیت کے بجائے اسلام کی کامیابی کو ترجیح دیں۔انہوں نے ایک او رمرتبہ اشارۃ مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایودھیا کے مذہبی ڈھانچے سے ہندو بھائیوں کے لئے خود کو دور رکھیں۔

سو سال قبل مظفر نگر کے قریب میں ہندو اور مسلمانوں کے درمیان میں پیدا تنازع کے حوالے سے مولانا نے کہاکہ جب عدالت نے عدالت کے باہر مسلئے کا حل تلاش کرنے کے لئے کہا‘ ہندو پارٹی نے رضاکارانہ طور پر مسلم قائدین کا انتخاب کرلیااور عدالت کو اطلاع دی کہ عدالت نے کہاکہ جس کسی لیڈر نے بھی اراضی حوالے کرنے کا فیصلہ کیا وہ آگے ائے ہم فیصلے کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مسلم قائدین نے ہندؤں کے حق میں فیصلہ کیااور مسلمانوں سے کہاکہ وہ ذاتی طورپر اسلام کی فتح کو ترجیح دیں‘ جس کے ذریعہ دلوں کو جیتنے کا ہمیں موقع ملے گا۔مولانا کلب صادق ایک کانفرنس کو خطاب کررہے تھے جس کی صدرات سنسکرت یونیورسٹی متھرا کے پروفیسر سچن گپتا نے کی تھی