نئی دہلی : مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کو آج ائر ایمبولنس کے ذریعہ گڑگاوں میں واقع میدانتا ہاسپٹل پہنچایا گیا۔اس سے قبل انہیں لکھنؤ کے ایرا میڈیکل کالج میں بھرتی کیا گیا تھا۔
لیکن وہاں کے ماہرین نے ان کو گلوبل ہاسپٹل میں لیجانے کا مشورہ دیا مگر وہاں کے ڈاکٹروں نے مولانا کو میدانتا ہاسپٹل میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔آج صبح انہیں ایئر ایمبولنس کے ذریعہ دہلی لایا گیا جہاں سے وہ میدانتا ہاسپٹل لے جایا گیا۔یہاں پر ان کا علاج ڈاکٹر نریش ترہن کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مولانا کلب صادق کو پیٹ میں تکلیف کے سبب دوخانہ لایا گیا یہاں پر ان کا آپریشن کیا گیا۔مولانا کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے سید کلب حسین ،اور سید کلب مہدی ساتھ ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے ناساز صحت کی خبر عام ہو تے ہی ان کی صحتیابی کی دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مختلف تنظیموں کے لوگ عیادت کے لئے آرہے ہیں۔