نئی دہلی : مدرسہ عالیہ فتح پوری چاندنی چوک میں مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی صدارت میں جمعیۃ علماء دہلی کی عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوگی جس کا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا ۔او ر مفتی محمد عیاض مظاہری نے نعت پاک پیش کی ۔ بعد ازاں مفتی عبد الرزاق مظاہری نے صوبہ دہلی نے میٹنگ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم خدام جمعیۃ کیلئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ مولانا سید ارشد مدنی آئندہ میعاد کے لئے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔
میٹنگ میں باہم مشورہ سے کئی تجاویز قبول کی گئیں جن میں آئندہ میعاد کیلئے اراکین سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ او رجگہ جگہ کیمپ لگا کر عوام الناس کو جمعیۃ کی خدمات سے واقف کروانا چاہئے ۔ دیگر اہم تجاویز میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف مقامات پر پروگرامس منعقد کئے جائیں جن میں پولیس افسران ، برادارن وطن اور سیاسی و ملی حضرات کومدعو کیا جائے او راتحاد او راتفاق کاپیغام دیا جائے ۔
مفتی عبد الرزاق نے مزید کہا کہ قربانی جانور لے جانے کیلئے اگر کسی طرح کی کوئی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے توعلاقائی جمعیۃ انتظامیہ سے ربط کر کے حکمت عملی سے اس کا حل نکالے ۔ قربانی کے وقت صاف صفائی او رپاکی کا خاص خیال رکھا جائے اور یہی اسلام کی تعلیمات میں سے ہے ۔