مولانا جلال الدین عمری کو کمانڈر ان چیف قرار دیدیا گیا ۔ مسعود اظہر کی جائیدادوں کے ساتھ بیت الحرام ، مسجد نبوی او رمسجد اقصیٰ کی تصاویر : نیوز چینلس کی پرپسندی 

نئی دہلی : ملت اسلامیہ ہند میں اس وقت سنسنی پیدا ہوگئی جب جماعت اسلامی ہند کے امیر جماعت مولانا جلال الدین عمری کو ری پبلک ٹی وی ( انگریزی نیوز چینل ) نے جماعت اسلامی کشمیر کا کمانڈر ان چیف قرار دیتے ہوئے انہیں دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد کشمیر میں چل رہی کارروائی کے پیش نظر جماعت اسلامی کشمیر پر حکومت ہند طرف سے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند او رجماعت اسلامی کشمیر دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں ۔ جماعت اسلامی کی شبیہ بالکل صاف ستھری ہے تاہم ری پبلک ٹی وی نے غلط خبر چلاکر سنسنی پھیلادی ۔

میڈیا کی ایک دوسری اوچھی حرکت تب نظر آئی جب سی این این نیوز 18کی ۔ سی این این نیوز تو جیش محمد کے دہشت گرد مسعود اظہر کی جائداد کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ ان کی جائداد وں کے ساتھ کعبۃاللہ شریف ،مسجد نبوی او ر مسجد اقصیٰ کا بھی ویڈیو مسلسل دکھا کر یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ یہ بھی جائدادیں دہشت گرد مسعود اظہر کی ہیں ۔ اس حرکت سے مسلمانو ں کی دلی آزاری ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں کئی مسلم دانشوروں نے سخت رد عمل کا اظہا رکیا ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد ، معروف عالم دین مولانا عبد الحمید نعمانی ، مولانا انصار رضا و دیگر علماء کرام نے کہا کہ ان چینلس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد صرف مسلمانوں کو بدنام کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ری پبلک چینل کے سربراہ ارنب گوسوامی بی جے پی کے لیڈر ہیں او ر اس میں میں بی جے پی وزراء بھی حصہ دار ہیں ۔ نوید حامد نے کہا کہ مولانا جلال الدین عمری پر غلط خبر چلانا جماعت اسلامی ہند ک بدنام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عمری بہت ہی اہم شخصیات میں شامل ہیں او ربہت اصول پسند شخص ہیں ۔ پی آئی ایف دہلی کے صدر ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ری پبلک کا مقصد مذہبی تشددبرپا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاعلم چینل ہے معمولی سے عدم معلومات پر نیوز نشر کردتیا ہے ۔ انہوں نے اس چینل کا کام آر ایس ایس اور بی جے پی کیلئے کام کرنا ہے او رمسلمانو ں کو بدنام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کو چاہئے کہ وہ ا س کے خلا ف سخت کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نیوز چینل کے خلاف اس سے قبل کئی افراد نے مقدمہ درج کروایا ہے ۔ جن میں شاہی مسجد دہلی کے امام مولانا سید احمد بخاری ، کانگریس لیڈر ششی تھرور وغیرہ بھی شامل ہیں ۔ مولانانا انصار رضا نے کہا کہ اس قسم کی خبروں کا مقصد صرف او ر صرف مسلمانو ں کو بدنام کرنا ہے ۔