مولانا اعجاز ارشد قاسمی کو عدالت نے ۱۴؍ دن عدالتی حراست میں بھیجا

نئی دہلی : نیوز چینل پرلائیو پروگرام میں تین طلاق کے خلاف عرضی دہندہ او ر سپریم کورٹ کی وکیل لکشمی ورما (فرح فیض ) کے ساتھ مارپیٹ کے معاملہ میں مولانا اعجاز ارشد قاسمی کو کورٹ نے ۱۴ ؍ دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔مولاناقاسمی کے ضمانت عرضی پرکل سماعت ہوگی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوز چینل پر مباحثہ کے دوران اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا اعجاز قاسمی کی پینل میں موجود خواتین سے گرما گرم بحث کے دوران ہاتھا پائی ہوگئی ۔

واضح رہے کہ نیوز چینلس پر اکثر مسلمانوں کی نمائندگی کے نام پر ایسے مسلمان افراد اسٹوڈیو میں پہنچتے ہیں جنہیں نہ تو سیاسی او رسماجی مسائل کا درست علم ہوتا ہے او رنہ ہی وہ ان چینلوں کے ہتھکنڈوں کو سمجھ پاتے ہیں جن کا واحد مقصد ہی مسلمانو ں کو نشانے پر لینا ہوتا ہے ۔