ایک دیگرممبر کی مدت کار توسیع ‘ فی الحال باڈی مکمل‘ ممبران نے سنبھالا کام کاج‘ مختار عباس نقوی سے ملاقات
نئی دہلی۔مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کی جنرل ‘ گورننگ باڈی کے لئے تین ممبران کو نامزد کیاہے جبکہ دیگر ایک ممبر کی مدت کار میں توسیع کی گئی ہے ۔
ان میں تین نئے ناموں کو مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور اور فاونڈیشن کے صدر مختار عباس نقوی کی سفارش پر حکومت ہند نے مہر لگادی۔ان میں د و دہلی اور ایک راجستھان سے تعلق رکھتے ہیں۔ سبھی نامزد ممبران نے اپناکام کاج سنبھال لیاہے۔
ا س موقع پر نئے نامزد رکن نفیس احمد نے آج مرکزی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا او رسبھی ممبران کے ساتھ مل کر فاونڈیشن کی مزید بہتری کے لئے کام کرنے کا مختار عباس نقوی کو یقین دلایا۔مولانا آزاد فاونڈیشن کے سکریٹری رضوان الرحمن نے بتایاکہ مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور حکومت ہند کے ذریعہ فاونڈیشن کے لئے تین ممبران کا نامزد کیاگیا ہے جبکہ ایک پرانے ممبر سید شاہد رضوی کی مدت کار میں توسیع کی گئی ہے انہوں نے بتایاکہ نئے ممبران میں محترمہ شاہین اختر ‘نفیس احمد‘ سالم حسین ہیں۔ جبکہ چوتھے ممبر شاہد حسین رضوی کی معیاد 27نومبر کو مقرر ہورہی تھی جس میں توسیع کی گئی۔ان چاروں ممبران کی مدت کار تین سال یعنی28نومبر2020تک ہوگی۔
ان تین ممبران میں نفیس احمد دہلی مدھو وہار ‘ اور محترمہ شاہین واکھلا جامعہ نگر کے ذکر نگر اور سالم حسین الور راجستھان سے ہیں۔ جبکہ شاہد حسین دہلی نظام الدین ویسٹ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیش کی مکمل باڈی میں کل 15اراکین ہوتے ہیں جن میں چھ سرکاری افسر اور نو نامزد ہوتے ہیں۔
سرکاری چھ اراکین میں صدر شامل ہیں اور ان کے ذریعہ دیگر نو ممبران کی سفارش کی جاتی ہے ۔ چھ سرکاری افسران میں مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی( صدر) اور ممبران میں وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری سدھارتھ کشو دیو ورمن‘ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر طلعت احمد‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور‘ چیر پرسن ایجوکیشن اینڈ ویمن ویلفیر کمیٹی ورکن وقف کونسل کونس منوری بیگم‘ سکریٹری سی ڈبلیو سی جمال شامل ہیں جبکہ نامزد ممبران میں شاکر حسین انصاری( خازن) انور اسمعیل سیفن‘ سید اکرم ہاشمی‘سید امتیاز عالم اور اشفاق حسین شامل ہیں۔
مولانا آزاد وکیشن فاونڈیشن کے سکریٹری رضوی الرحمن نے بتایا کہ فی الحال ایم ای ایف کی باڈی مکمل ہوگی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس باڈی میں کچھ ممبران کی مدت حسب معیاد ختم ہوتی رہی ‘ اس لئے ان کی مدرکار میں توسیع بھی کی جاتی رہی اور سید شاہد حسین کی نامزدگی بھی اگلے تین کے لئے کی گئی ہے