نئی دہلی: وزیر داخلہ سشماسوراج نے آج ۳۹؍ ہندوستانیو ں کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ جو ۲۰۱۴ ء میں عراق کے شہر موصل میں گم گئے تھے۔راجیہ سبھا میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ داعش نے ۳۹ ؍ ہندوستانیوں کا قتل کردیا ہے۔
پچھلے سال جولائی میں سوراج نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ وہ کسی ثبوت کے بغیر ان کی موت کی تصدیق نہیں کرسکتی ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ثبوت کے بغیر کسی کی ہلاکت کے بارے میں کہنا ایک گناہ ہے ۔میں یہ گناہ نہیں کروں گی
۔ہندوستان نے عراق سے مہلوک ہندوستانیوں کی تلاشی میں مدد کی اپیل کی ہے جو داعش کے حملے میں ہلاک ہوئے۔
منجملہ ۳۹ ؍میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے۔یہ سب موصل کے قریب ایک پروجیکٹ پر کام کرہے تھے ۔جب یہ اپنے کام سے فارغ ہو کر جا رہے تھے داعش کے کارکنوں نے انہیں اغواء کر لیا تھا۔