کشمیر اور شمالی ہندوستان کے حالات ‘ نفرت کا تیزی کے ساتھ پھیلتا زہر اور گجرات فسادات کا تذکرہ کرتے ہوئے چارو نے کہاکہ پروگرام کی شروعات سے قبل ہم نے تمام لوگوں کو جو نفرت کی آگ سے متاثرہوئے ہیں اور اپنی جان گنوائی ہے ان کی یاد میں اپنی آنکھیں بند کرکے دومنٹ کی خاموشی منائیں گے اور خراج پیش کریں گے۔
اپنامشہور گیت پیش کرنے سے قبل چارونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مندر اور مسجد کے ذریعہ زہر پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور پچھلے دس سالوں میں ہم نے ہرقسم کے فسادات‘ تشدت اور مظالم کا مشاہدہ کیا ہے۔
چارو اورو نئے کا یہ گیت کا کافی مقبول ہے اور سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ل بھی ہورہا ہے۔
حالانکہ کاکینڈا میں پروگرام کے دوران لیاگیا یہ ایک قدیم ویڈیو ہے مگر ملک کے موجود ہ سیاسی حالات ‘ سرحد پر کشیدگی کے پیش نظر مذکورہ ویڈیو اب سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے ۔ پیش ہے ویڈیو