مودی ۔ پوٹن چوٹی ملاقات ، آٹھ معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر نے آج یہاں ہند ۔ روس سالانہ چوٹی ملاقات کی جس کے بعد آٹھ سمجھوتوں پر دستخطیں کی گئیں۔ اُن میں ہندوستان کا پُرعزم انسانی خلائی مشن پراجکٹ ’گن یان‘ بھی شامل ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ دونوں قائدین کے مابین حیدرآباد ہاؤز میں منعقدہ بات چیت کے بعد دونوں ملکوں نے 5 ارب امریکی ڈالر مالیتی S-400 فضائی دفاعی نظام کی معاملت پر بھی دستخط کی گئی۔ 19 ویں ہند ۔ روس چوٹی کانفرنس کے بعد مودی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ صدر پوٹن سے بات چیت نے حکمت عملی کی باہمی ساجھیداری کو ایک نئی جہت دی ہے۔ خلائ، نیوکلیر توانائی، ریلویز جیسے شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخطیں کی گئی ہیں۔ انسانی خلائی پرواز پروگرام ’گگن یان‘ کے شعبہ میں مشترکہ کوششوں کے لئے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) اور روس کے وفاقی خلائی ادارہ ’روس کاسموس‘ کے مابین ایک کلیدی یادداشت مفاہمت پر بھی دستخطیں کی گئیں۔ مودی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان اور روس باہمی تعاون کے عہد کے پابند ہیں۔ روسی صدر پوٹن نے کہاکہ دونوں دہشت گردی اور منشیات کی لعنت کے خلاف تعاون سے اتفاق کیا ہے۔ روس سے اسلحہ کی خریدی پر امریکی کانگریس کی طرف سے تیار کردہ امریکی مخالفین کا پابندیوں کے ذریعہ مقابلہ کرنے کے قانون (کاٹس) کے نتیجہ میں S-400 معاملت طے کی گئی ہے۔ امریکہ نے اپنے حلیفوں کو روس سے کاروبار اور معاملتیں نہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔