ئی دہلی: آج رکشہ بندھن کے موقع پر ایک پاکستانی خاتون قمر محسن شیخ وزیراعظم نریندر مودی کے کلائی پر راکھی باندھے گی۔وہ 36سال قبل ایک ہندوستانی پینٹر سے شادی کرنے کے بعد یہاں پر منتقل ہوگئی تھی۔ انہوں نے اے این ائی سے کہاکہ ان کے یہاں پر کوئی رشتہ دار نہیں سوائے ان کے سسرال کے لوگوں کے ۔ یہاں پر آنے کے ساتھ ہی قمر کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جب ان کا بھائی بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’’ میرے شوہر پینٹر ہیں جس کی وجہہ سے وہ اکثر دہلی آیا جایا کرتے تھے‘ اسی دوران میرے ملاقات نریندر بھائی سے ہوگئی۔ وہ نہایت بہتر مزاج کہ ہیں‘ جب بھی وہ مجھ سے ملاقات کرتے ہیں تو میرے پیٹھ پر ہاتھ رکھ کر پوچھتے ہیں کیسی ہو بہن!میں پچھلے 36سالوں سے انہیں راکھی باندھ رہی ہوں‘‘۔
قمر نے یاد کرتے ہوئے کہاکہ نریندر بھائی سنگھ سے جڑے ہوئے تھے جب میں نے انہیں راکھی باندھی‘جب میں راکھی لے کر گئی تو انہوں نے اس کو خوشی سے قبول کرلیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے اس سال بھی ہمیں دہلی بلایا ہے۔
تاہم یہ ہندوستان کی واحد خاتون نہیں ہیں جووزیراعظم مودی کی کلائی پر آج راکھی باندھیں گی۔اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقدکی جائے گی جب بیوہ عورتیں دہلی میں ان کی رہائش گاہ پہنچیں گی۔ ہاتھ سے تیار کی گئی تقریبا پندرہ راکھیاں آج نریندر مودی کو بطور تحفہ باندھی جائیں گی۔