ممبئی۔بالی ووڈ کے دو سینئر گیت کار جاوید اختر اور سمیر نے جمعہ نے روز کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی پر مجوزہ فلم کے پوسٹر میں اس کارنامہ پر اپنا نام دیکھ کر وہ ’’ چونک گئے‘‘ ۔ دونوں نے فلم کے لئے کوئی بھی گیت لکھنے سے انکار کیا ‘ جو 5اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔
فلم کے ٹریلر جس کا نام ’ پی ایم نریندر مودی‘‘ اور جس کو پروڈیو س کرنے والے اداکار سریش اوبرائے‘ آنند پنڈت‘ اچاریہ منیش او رسندیپ سنگھ جمعرات کے رو ز جاری کیا گیا۔
جمعہ کی صبح اختر نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ’’ اس فلم کے پوسٹر پر اپنا نام دیکھ کر میں حیران ہوگیا۔ اس کے لئے کوئی بھی گیت میں نے نہیں لکھا ہے‘‘۔
Am shocked to find my name on the poster of this film. Have not written any songs for it ! pic.twitter.com/tIeg2vMpVG
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) March 22, 2019
سمیر نے ٹی او ائی سے کہاکہ’’ سنیماکی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔ جاوید صاحب نے مجھے آج فون کیا اور پوسٹر میں اپنا نام دیکھ کر ہم دونوں حیران ہیں۔ اس سے زیادہ چونکادینے والی بات کوئی بھی کریو ممبر سے ربط نہیں ہورہا ہے۔
نہ تو پرڈیوسر اور نہ ہی ڈائرکٹر فون کا جواب دے رہا ہے یا پھر ان کے فون بند ہیں۔ یہاں تک ٹیم اسٹنٹ بھی دستیاب نہیں ہے۔ہم جانا چاہتے ہیں کہ جو ہم نے نہیں لکھا ہے اس گیت پر ہمارا نام کس نے پیش کیاہے‘‘۔ایک موسیقی کار ہیتش مودکا نے ٹی او ائی سے کہاکہ اس نے فلم کے لئے میوزک تیار کیاہے۔
جب ٹی او ائی نے گیت کار وں کے انکار کے متعلق بات کی تو انہوں نے فون بند کردیا۔ فلم میں مرکزی کردار وویک اوبرائے ادا کررہے ہیں جس کی ہدایت کاری اومنگ کمار بھاندولہ نے کی جنھوں نے سابق میں میری کوم کی زندگی پر بھی فلم بنائی تھی۔ تبصرے کے لئے دونوں اوبرائے دستیاب نہیں تھے۔
پنڈت جوہو کے ایڈرس پر فون کرنے پر گھر میں فون اٹھانے والے کسی ایک عورت نے کہاکہ وہ گھر پر نہیں ہے اور نمبر دینے سے بھی انکار کردیا۔ ایک او رگیت کار جس کا نام پوسٹر پر ہے پرسون جوشی نے بھی نہ تو فو ن اور نہ ہی مسیج کا جواب دیا۔
سمیر نے کہاکہ انہوں نے ٹی سیریز کے ایک سینئر افیسر سے بھی ربط کیاجس نے میوزیک جاری کی ہے۔ سمیر کے مطابق وہ افیسر بھی انفارمیشن کے ذریعہ کے متعلق زیادہ نہیں جانتے۔سمیر نے کہاکہ’’ ہمیں خراب محسوس ہوا اور اس کے متعلق کچھ کاروائی ضرور کریں گے‘‘