بھوپال:ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے وزیراعظم نریند رمودی کی شادی کے متعلق تبصرے جس میں انہوں نے کہاکہ ’’ شادی تو مگر وہ گھر بسانے میں ناکام رہے‘‘ ہفتہ کے روز جاری کیاگی اہے مگر سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے۔
مدھیہ پردیش کی بیتل ( ایس ٹی) پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ جیوتی دھورو نے ضلع بیتلمیں کیندریاویدیالیہ عمار ت کی مجوزہ تعمیر کے متعلق مشاورت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔ اس تبصرے کی تصدیق یاتوثیق کے متعلق ان سے اب تک رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔
اڈیو کلپ کے متعلق ایک مقامی جرنلسٹ جس کی شناخت یوگیش سونی کی حیثیت سے ہوئی نے دھرو نے اسکول کے مسلئے پر تبادلہ خیال کے لئے فون کیاتھا اور ان سے اسکول کی جلد از جلد تعمیرکی درخواست بھی کی۔
رکن پارلیمنٹ نے اپنے اظہاربرہمی میں کہا’’ وزیراعظم نے کہاکہ عوام سے رابطہ قائم کرو‘ عوام کا پیسہ خرچ کرو‘ وزیراعظم کے فنڈ سے نہیں۔وہ( مودی) نے شادی تو مگر اپنا گھر نہیں بساسکے‘‘۔مذکورہ تبصرے کی وجہہ سے ہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔
دھرو کا ردعمل جاننے کے لئے اب تک اس سے رابطہ نہیں ہوسکا‘ بی جے پی چیف ترجمان دیپک وجئے ورارگیانے ائی اے این ایس سے کہاکہ جیسا ان کے متعلق کہاجارہا ہے ویسا انہوں نے ہر گز نہیں ہے اور انہوں نے صرف ڈیولپمنٹ کی بات کی ہے۔