مودی کی ریاست گجرات سے 26.10لاکھ کے 500روپئے ‘2000روپئے کے جالی نوٹ ضبط

راجکوٹ:پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز 2000اور 500کے نئے کرنسی جعلی نوٹ کے ساتھ دو لوگوں کوحراست میں لیاگیاہے جو تقریبا26,10,00روپئے کے ہیں۔

راجکوٹ پولیس کمشنرانوپم سنگھ گیہلوٹ نے میڈیاکو بتایا کہ’’ اطلاع ملنے پرسٹی کرائم برانچ کی ٹیم نے ایک کار کو ہنومان میدھی علاقے میں روک کر تلاشی کے دوران دوافراد کوحراست میں لیا جن کے پاس سے 2000روپئے کے نئے مگر جعلی کرنسی نوٹ 26لاکھ روپئے اور پانچ سو کے نئے جعلی کرنسی نوٹ10000روپئے ضبط کئے۔

انہوں نے بتایا کہ زیر تحویل دو افراد کی شناخت حردئے جگانی اور لکشمن چوہان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو آحمد آباد کے رہنے والے ہیں‘‘

۔گہیلوٹ نے کہاکہ نوٹ کار کے اسپیکرس میں چھپا کے رکھے گئے تھے جس میں وہ سفر کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک اعلی میعاری پرنٹنگ مشن بھی ان کی تحویل سے ضبط کی گئی ہے جسکے ذریعہ وہ نوٹ پرنٹ کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ نوٹوں کے بنڈلس پر ایک پبلک سیکٹر بینک کا ٹاگ لگایا گیا تھا تاکہ وہ اصلی نوٹ ظاہر ہوسکیں۔

گہیلوٹ نے کہاکہ ’’ حردئے کو پرنٹر کی حیثیت سے استعمال کیاگیا کیونکہ وہ اسے نوٹوں کی طباعت اور کٹنگ میں مہارت حاصل ہے ‘‘۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ’’ اصل سرغنہ کی جگنیش شاہ ہے‘ جو احمد آباد میں اراضیات کی دلالی کرتا ہے۔

جگنیش ایسے گاہکوں کی تلاش میں تھا جو اپنے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں‘ اور گاہک ملنے کے بعدوہ نئے کرنسی نوٹ کی طباعت کے آرڈر دیتا تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ شاہ کی تلاش پہلے سے جاری تھی۔انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے ملزم نوٹ بندی کے اعلان جس کا اثر9نومبر سے ہوا کے بعد سے ہی ایسے نوٹ سپلائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’مختلف طریقوں سے اس نے مارکٹ میں یہ نوٹ پھیلائے ہیں۔

اس نے اصلی نوٹ کے بنڈلوں کے بیچ میں جعلی کرنسی کو چھپاکر بھی سپلائی کیا ہوگاجبکہ وہ 2لاکھ کی سپلائی پر 15,000اور20,000روپئے کی آسانی کے ساتھ کمائی کرلیتا تھا۔گہیلوٹ نے کہاکہ نو ٹ بندی کے بعد سے 2کروڑ وپیوں کے پرانے نوٹ اور70لاکھ نئے نوٹ صرف راجکوٹ سے ضبط کئے گئے ہیں
PTI