مودی کی اہلیہ مودی کے نوٹ بندی فیصلے سے خوش ہیں

وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ جشودھا بین نے آج نوٹ بندی کے اقدام کی ستائش کی اور کہاکہ’’ ا س سے بدعنونی پر اور کالے دھن کا خاتمہ ممکن ہے‘‘ اور امید ہے کہ مرکزی حکومت ملک کو آگے لے جانے اور ترقی یافتہ بنانے کی کوشش کوبرقرار رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ ’’ مرکزی حکومت کی جانب سے 500اور 1000کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ ملک میں بدعنوانی اور کالے دھن پر قابو میں مددگار ثابت ہوگا۔ اور اس اقدام سے بیرونی ممالک میں گردش کررہا کالا دھن کی بازیابی میں مددگار ثابت ہوگا‘‘۔

جشودھا بین کو راجستھان میں ایک اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی مودی حکومت کی کارکردگی پر کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے اور ہمیں امید ہے کہ مرکزی حکومت ملک کی ترقی او رعوام کی فلاح وبہبود کے لئے اگے بھی اسی طرح کام کرتے رہے گی۔
PTi